چند دن پہلے پورے پاکستان میں زلزلہ آیا اسکی پیشنگوئی کیوں نہیں کی گئی ؟ رحمان ملک

0
38

چند دن پہلے پورے پاکستان میں زلزلہ آیا اسکی پیشنگوئی کیوں نہیں کی گئی ؟ رحمان ملک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کونسا سسٹم و ہارڈ وئیر استعمال کر رہا ہے؟ چند دن پہلے پورے پاکستان میں جو زلزلہ آیا اسکی پیشنگوئی کیوں نہیں کی گئی تھی، کیا زلزلے کا پہلے سے کھوج نہیں لگایا جا سکا یا اداروں میں کوآرڈینیشن کی کمی کیوجہ سے پیشنگوئی نہیں دی گئی،دنیا بھر میں موسم، سیلاب و زلزلے کی پیشنگوئی کو بہت اہمیت دی جاتی ہے،

رحمان ملک نے مزید کہا کہ بروقت پیشنگوئی کیوجہ سے سیلاب، زلزلے و دیگر آفات کیوجہ سے نقصانات میں خاطرخواہ کمی لائی جا سکتی ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے، سائنسی آلات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قدرتی آفات کا پہلے سے پتہ لگایا جا سکتا ہے، زلزلوں کے جھٹکوں کی بنیاد پر پاکستان کا مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے،

Leave a reply