چیئرمین سعودی شوری کونسل کا کشمیر پر بین الااقوامی کانفرنس کے انعقاد کی مکمل حمایت کا اعلان

0
38

چیئرمین سعودی شوری کونسل کا کشمیر پر بین الااقوامی کانفرنس کے انعقاد کی مکمل حمایت کا اعلان

باغی ٹی وی چیئرمین سعودی شوری کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے کشمیر پر بین الااقوامی کانفرنس کے انعقاد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر اسد قیصر نے چئیرمین شوری کونسل کو 2020 سال کے اوائل میں اسلام آباد میں کشمیر پر مجوزہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان کا نمائندہ پارلیمانی وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق سعودی مجلس شوری کے چیئرمین عبداللہ محمد ابراہیم الشیخ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور شوری کونسل اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا خاتمہ چاہتا ہیں۔ کشمیری عوام کو آئینی حقوق دلوانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین پہلے سے موجود دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ او آئی سی بین الاقوامی وعدوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دبا ڈالنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے.
ملاقات ریاض میں ہوئی اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسد قیصر نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و ستم عروج پر ہیں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں برپا کر رکھی ہیں۔
سپیکر اسد قیصر اور چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کے درمیان مغربی دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ کے صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسپیکر نے مشورہ دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مغرب میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے امہ کو مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسپیکر اسد قیصر نے چئیرمین شوری کونسل کو اگلے سال کے اوائل میں اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر کے بارے میں مجوزہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کے بارے میں بھی آگاہ کیا

Leave a reply