شہریار آفریدی خدا کا خوف کریں، ایاز صادق وفاقی وزیر اور ڈی جی اے این ایف پر برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کوایم ڈی پی ایس اوتعینات کرنے پرگرفتارکیا گیا، امیدہے راناثنااللہ کی طرح دیگرکوبھی انصاف ملے گا، احسن اقبال کواس لیے گرفتارکیا گیا کہیں ریکارڈمیں تبدیلی نہ کر دیں، ایک سال گزرنے والا ہے،حمزہ شہباز مقابلہ کررہے ہیں،وہ لوگ جو اللہ تعالٰی کا نام لیکر اللہ کو جان دینے قسم کھا کر ان پہ الزام لگاتے رہے آج انکے لیے سوالیہ نشان ہے کہ کہاں ہیں وہ ثبوت,کہاں ہے وہ وڈیو کہاں ہیں وہ تصاویر جو آپ نے پیش کرنی تھی.

ایاز صادق نے مزید کہا کہ جنہوں نے اللہ کو جان دینی تھی وہ عدالتوں کو کوئی ثبوت بھی پیش نہ کرسکے،ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ ججز میرٹ پر فیصلہ کریں گے اور انشاءاللہ انصاف کا بول بالا ہوگا ، اے این ایف کے ڈی جی کو سوچنا چاہئے کہ اللہ کی ذات بھی ہوتی ہے، شہر یار آفریدی خدا کا خوف کریں، اب لگتا ہے کہ عدالت پہلے سے زیادہ بہتر ،منظم انصاف دینے کے موڈ میں ہے.

Shares: