وزن کم کرنے کے لئے اسپیشل چائے
اجزاء:
دارچینی کا ٹکڑا ایک عدد
لانگ ایک عدد
مولٹھی ایک چائے کا چمچ
کلونجی ایک چٹکی
ادرک ایک ٹکڑا
لہسن ایک ٹکڑا
سبز الائچی ایک عدد
ترکیب:
آٹھ گلاس پانی کو چولہے پر رکھیں جب ابلنے لگے تو چھ چائے کے چمچ سبز چائے کے ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں کہ چھ گلاس پانی رہ جائے پھر اس میں تمام اجزاء ڈال دیں جب دوبارہ ابلنے لگے تو چند پتے پودینے کے ڈال کر تھرماس میں ڈال دیں جب پینی ہو تو تھوڑا سا لیمن اور براؤن چینی ڈال کر مکس کریں اور پی لیں تقریباً آٹھ گلاس روزانہ لیں

Shares: