مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے 3 نام رکھ دیئے ،کہا سب کو جیلوں میں دال دو نام یہی رہیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ڈٹ کر کھڑی رہے گی ،مسلم لیگ ن کسی دباوَ کا شکار نہیں ہوگی،قائداعظم نے جمہوریت کی حکمرانی اورقانونی بالادستی کیلئے پاکستان بنایا،عمران خان نالائق،سلیکٹڈ اور نااہل ہیں،لیگی رہنماوَں کو جیل میں ڈالتے رہیں یہ 3نام تبدیل نہیں ہوں گے،

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب سلیکٹڈ وزیراعظم کے اعلیٰ کار ہیں،15ماہ گزرگئے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا،لیگی رہنماوَں کے جیل جانے سے عمران خان لائق اور اہل نہیں ہوں گے،رانا ثنااللہ پر منشیات اسمگلنگ کے جھوٹے الزامات لگائے گئے،جھوٹے الزامات لگانے پراللہ تعالیٰ کو جان دینے والے قلمدان واپس کریں،حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کی ٹھیکے دار نہ بنے،سپریم کورٹ نے پارلیمان کو قانون سازی کا کہا ہے،مسلم لیگ ن عوامی مفاد کا فیصلہ کرےگی،

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے کیس کا بینچ ٹوٹ چکا ہے،یہ نالائق اورنااہل ہیں ان کا رویہ بہتر نہیں ہو گا، مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کرنا چاہتی ہیں،مریم نواز کو عدالتوں سے انصاف ملےگا،انتخابات میں پرچی صرف شیر کی نکلے گی،2018میں بھی پرچی شیر کی تھی لیکن عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالاگیا،

Shares: