اقلیتی کوٹہ پر طلباء کو سکالر شپ کیلئے کتنا فنڈ مختص کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

0
39

اقلیتی کوٹہ پر طلباء کو سکالر شپ کیلئے کتنا فنڈ مختص کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایوان وزیراعلٰی میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین اور دیگر وزراء کیساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا۔ وزیراعلٰی نے کرسمس کے تہوار کے حوالے سے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، ڈاکٹر مراد راس، سردار حسنین بہادر دریشک، محسن لغاری، حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلٰی، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلٰی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کرسمس جیسے تہوار مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں، مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہونے سے رواداری بڑھتی ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کیلئے مساوی حقوق حاصل ہیں۔ حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے مینارٹی امپاورمنٹ پیکیج متعارف کرایا ہے، اقلیتی کوٹہ پر طلباء کو سکالر شپ کیلئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں۔

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ 25 دسمبر کا دن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کا دن ہے۔

Leave a reply