توا چکن بنانے کی ترکیب

توا چکن
اجزاء:
بون لیس چکن ایک پاو
پانی حسب ضرورت
پسی ہری مرچ تین عدد
ادرک لہسن آدھا کھانے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد سلائس کاٹ لیں
جولین ادرک آدھا کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
دہی پاو کپ
قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
جولین ہری مرچ دو عدد
کُٹی کالی مرچ دو چٹکی
کُٹی لال مرچ پاو چائے کا چمچ
ترکیب:
توے کو گرم کر کے اس پر پانی پسی ہری مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ ٹماٹر سلائس اور چکن ڈالیں پھر انہیں ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں اب اس میں نمک لال مرچ کالی مرچ ادرک اور پھینٹی ہوئی دہی اور قصوری میتھی ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ گریوی گاڑھی ہو جائے اور تیل چھوڑ دے ہری مرچوں سے گارنش کرکے سرو کریں

Comments are closed.