گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
گجرات پولیس لائنز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز گجرات میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ملک و قوم کے لئے بے پناہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی،تقریب میں بابائے قوم کے یوم ولات کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قوم کیلئے بے پناہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان نے ہر شعبہ زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جس میں جمہوریت،معیشت،مذہب اور قومی یکجہتی شامل ہیں۔ قائد اعظم نے ایک موقع پر سول سروس کے بارے میں کہا کہ گورنمنٹ آتی اور جاتی رہتی ہے لیکن سول سروس نے ہمیشہ رہنا ہے،ان کو چاہیے کہ قانون کے مطابق فیصلے کریں اور ہمیشہ سچ کا ساتھ دیں۔ڈی پی او گجرات نے پولیس افسران و جوانوں سے کہا کہ وہ بانی پاکستان کے احکامات کی روشنی میں اپنی ڈیوٹی غیر جانبداری سے سرانجام دیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی بلا تفریق خدمت اپنا شعار بنائیں۔

Shares: