قائداعظم کی دوسری ہمشیرہ شیریں بائی کونسا نیک کام کرتی تھیں ؟ صدر مملکت نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بچوں کو قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت سے ملک کا مستقبل جڑا ہے، بھارت میں حالیہ واقعات سے دوقومی نظریئے کو تقویت ملی ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کو مساوی مذہبی آزادی حاصل ہے، قومی مسائل کو متحد ہو کر حل کیا جا سکتا ہے۔

قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یوم قائد کے حوالے سے بچے گزشتہ چند روز سے پرجوش تھے ہر طرف قومی ترانہ کی دھنیں پھیلی ہوئی تھیں ۔ بچے ملک کا مستقبل ہیں ان بچون کی جیسی تربیت کریں گے ویسے ہی پاکستان کا مستقبل ہو گا۔ آج کے اچھے اور ابھرتے ہوئے پاکستان کیلئے بچوں کی تعلیم و تربیت اہمیت کی حامل ہے ۔ محترمہ فاطمہ جناح کودیکھا، مزار قائد میں ان کی تدفین ہوئی، قائداعظم محمد علی جناح کی دوسری ہمشیرہ شیریں بائی جہاں سے قریبی رفاقت رہی، انہوں نے ٹرسٹ بنایا، رفاہی کاموں میں ان کا ساتھ دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ کردارسازی کیلئے بچوں کوقائد اعظم کے فرمودات سے آگاہ کرنا ضروری ہے، پاکستان تا قیامت قائم رہے گا۔ برصغیر میں قائداعظم نے جس دو قومی نظریہ کو اجاگر کیا تھا وہ آج دوبارہ لوگوں کو سمجھ آ رہاہے بلکہ ہندوستان جس سے ہم نے علیحدہ وطن حاصل کیا اس کو بھی آج پتہ چل رہاہے دوقومی نظریہ زندہ ہے اور زندہ رہے گا،گزشتہ چند ماہ میں خطہ میں جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ دوقومی نظریہ درست تھا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ قائداعظم انسانی اصولوں پر کاربند رہے، مولانا حسرت موہانی نے بھی تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا، قائداعظم محمد علی جناح مولانا حسرت موہانی جیسے تحریک پاکستان کے کارکنوں کی بڑی قدر کرتے تھے، قائداعظم نے تحریک پاکستان کے دوران ایک بچے سے پاکستان زندہ باد کے حوالے سے سوال کیا تو اس نے کہا کہ آپ چاہتے ہو کہ جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے وہاں مسلمانوں کی حکومت ہو اور جہاں ہندوﺅں کی اکثریت ہے وہاں ہندوﺅں کی حکومت ہو۔ قائداعظم نے قیام پاکستان سے تین دن پہلے کہا کہ پاکستان بن گیا ہے، جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مساوی مذہبی آزادیاں حاصل ہیں، ہمیں اپنے سکولوں اور تربیت میں یہ شامل رکھنا چاہیے کہ سب برابر ہیں، میں سب کو پاکستانی سمجھتا ہوں چاہے ان کا تعلق کسی صوبے یا مذہب سے ہو، یہ پاکستان کا اصل مطلب ہے۔

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں سکول بند ہیں، کرفیو کے باعث بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے وہاں ظلم و بربریت ڈھا رہا ہے، حالانکہ مقبوضہ کشمیر ہمارا حصہ ہونا چاہیے تھا، بھارت میں تقسیم کے وقت جس طرح کے حالات تھے آج بھی ویسے ہی حالات ہیں، دو قومی نظریہ پختہ ہو گیا ہے۔ بھارت میں جو قانون بن رہے ہیں ان کو دیکھ کر قائداعظم کا ہمارے لئے پاکستان کا قیام نعمت سے کم نہیں، ہمیں قائداعظم کے اصولوں کی پیروی کرنی چاہیے،

Shares: