ہمیں نیا نہیں بلکہ کونسا پاکستان چاہئے؟ رضا ربانی نے کیا اپنی خواہش کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام نے ڈکٹیٹر کا روپ لے لیا۔ آئین اور جمہوریت اس ملک میں ضرور ہیں لیکن صرف زبان پر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی تین روزہ سالگرہ تقریبات کے آخری روزخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود، نثار کھوڑو اور وائس چانسلر سندھ مدرسة الاسلام نے بھی خطاب کیا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایک سو سترہ دن گزر گئے سینیٹ کا اجلاس نہیں ہوا۔ ہم نے قائد اعظم کے قول اور مقصد کو تبدیل کردیا، حکومت عوام کے حقوق گروی رکھ کر عوام کی قسمت کا معاہدہ کرتی ہے۔ قائداعظم کے پاکستان میں بادشاہت اور لاپتا افراد کا کوئی تصور نہیں تھا۔ پاکستان کی جدوجہد صوبائی خودمختاری پر مبنی تھی جس کا ذکر قائد اعظم نے14نکات میں بھی کیا تھا۔ ہمیں وہ پاکستان چاہیے جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہیے اور عوام کو سننے اور بولنے کی اجازت ہونے چاہیے جو کہ جموریت کا جز ہے۔ریاست کی خودمختاری کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے اگر بیرونی ذرائع سے عمل دخل ہوگا تو اس سے ریاست کی خود مختاری متاثر ہوگی۔ اس پاکستان میں میڈیا اور دیگر ریاستی اداروں کی آزادی متاثر ہورہی ہے۔اگر منصف انصاف کرنے سے ہچکچانے لگے تو پھر ریاست کے امور کا چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ہم قائد اعظم کا جنم دن تو مناتے ہیں مگر اس کے پیغام اور افکار پر عمل نہیں کرتے۔

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم نے اس ملک کو لبرل سوچ کے مطابق بنایا تھا۔ ہم ان کے رہنما اصولوں پر چل کر اس ملک کو بنانا ہے۔

Shares: