سعودی وزیر خارجہ اہم پیغام لیے آج ‏اسلام آباد پہنچیں گے

0
34

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر آج ‏اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اپنا پہلا دورہ پاکستان کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم ‏عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان 14 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔یہ بھی قابل غوربات ہےکہ عرب دنیا اس وقت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی بہت زیادہ مشکورہیں کیونکہ عمران خان نے اوآئی سی کے وجود کونقصان پہنچنے سے بچانے میں اہم کردارادا کیا ہے

Leave a reply