آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی گئی

0
39

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے فیصلے پر وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ سے لاجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے،رحم دل اورنیک حکمران ہے 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نظرثانی درخواست کی ان کیمرہ سماعت کی بھی استدعاکر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں اہم آئینی و قانونی نکات کاجائزہ نہیں لیا گیا۔ ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز کو بھی سپریم کورٹ ماضی میں توسیع دیتی رہی۔

دوریاں ختم اب کویت اورسعودی عرب دوبارہ مشترکہ طورپرتیل پیدا کریں گے

ذرائع کےمطابق ترجمان وزارت قانون کے مطابق نظرثانی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں ایگزیکٹیو کے اختیارات کو کم کیا گیا، آرمی چیف کی مدت کا تعین وزیراعظم کا اختیار ہے، قانون میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا ضروری نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا آئین کے منافی ہے۔

مسلم مخالف شہریتی قانون بھارت کے گلے کی ہڈی، بغاوت، توڑپھوڑ، قتل وغارت…

وفاقی حکومت کی درخواستِ نظرثانی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدت نہ ہونے کا مقصد وزیر اعظم جب چاہیں رکھیں جب چاہیں ہٹا دیں، فوج سیکیورٹی کا ارادہ ہے، ملکی حالات سیکیورٹی سے منسلک ہیں، عدالت 28 نومبر کے مختصر اور 16 دسمبر کے تفصلی فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

میں توپہلے ہی کہتا تھا کہ بیماری بہانہ،لندن جانے کاڈرامہ،شیخ رشید پھربول اٹھے

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کانوٹیفکیشن19اگست کوجاری کیاتھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

Leave a reply