ایران : احتجاج میں جان گنوانے والوں کے حق میں مظاہرے

0
41

ایران : احتجاج میں جان گنوانے والوں کے حق میں مظاہرے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران میں نومبر کی عوامی تحریک میں جان قربان کرنے والے افراد کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے بدھ کی شب ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔ ان مظاہروں کی کال سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی تھی۔

دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع شہر قلعہ حسن خان میں ایک بڑے مجمع نے احتجاج کیا۔ شوسل میڈٰیا پر وائرل ہونے والے وڈیو کلپوں کے مطابق اس دوران نوجوانوں نے "خامنہ ای مردہ باد” کے نعرے لگائے۔

ایران کے مغربی شہر کرمان شاہ میں درجنوں افراد نے کاراج اسکوائر کے نزدیک مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے خامنہ ای مردہ باد کے نعرے لگائے جب کہ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر دھاوا بول دیا۔
واضح رہے کہ ایران نے نومبر کے دوسرے ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فی صد تک اضافہ کیا تھا جس کے بعد ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ایران کے سیکیورٹی اداروں نے پُرتشدد احتجاج میں امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے رابطے کے الزام میں بھی کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Leave a reply