ایف آئی اے کا ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ،کیا تحویل میں لے لیا؟ اہم خبر

قومی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کیلئے ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دیر پہلے پنجاب اسمبلی میں موجود تھے اور اب سیکرٹریٹ جارہے ہیں۔ ایف آئی اے نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ لینے کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم اس وقت ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں موجود ہے، انہوں نے ن لیگ کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کےمرکزی آفس پرچھاپاماراہے،سابق ڈی جی ایف آئی اے نے عمران خان کے غیر قانونی احکامات نہیں مانے،ارشد ملک کےمعاملےمیں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی ہے ،رنگ روڈ کا کانٹریکٹ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دیا گیا.کل صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس ملاہے اورپیش ہونگے،ایف آئی اے نے وارنٹ دکھانے کے بعد چھاپا مارا،

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،ارشد ملک کے معاملے میں وفاقی حکومت پارٹی بن گئی،نیب صرف اپوزیشن کو نوٹسز جاری کرتا ہے،سیکیورٹی فراہم کی گئی توناصربٹ پاکستان آنے کو تیار ہے، ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب 16 اگست کو جمع کرایا تھا، ویڈیواورفوٹیج کی بات کرنے والاعقل سےعاری ہے،

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے نے 27 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

 

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

 

 

Comments are closed.