روس،چین اورایران کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہوگا

0
54

تہران:روس،چین اورایران کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہوگ،ایران کی مسلح افواج کے ترجمان اعلی نے کہا ہے کہ ایران روس اور چین کی سہ فریقی بحری مشقوں کا مقصد بحر ہند اور بحیرہ عمان میں عالمی جہاز رانی کی سلامتی کو پائیدار بنانا ہے۔

تہران میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے ترجمان اعلی بریگیڈیئر ابوالفضل شکارچی نے بتایا کہ ایران، روس، چین کی مشترکہ بحری مشقیں جمعے سے شروع ہوں گی اور چار روز تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند اور بحیرہ عمان کا سمندری علاقہ عالمی تجارت کے حوالے سے انتہائی کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک کے جہاز یہاں سے آتے اور جاتے ہیں لہذا اس علاقے کی سلامتی کا تحفظ انتہائی اہم اور حیاتی ہے۔

بریگیڈیئرابوالفضل شکارچی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تاحال یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں اور خاص طور سے بحر ھند اور بحیرہ عمان کی سلامتی کے تحفظ کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد اس اسٹریٹیجک آبی علاقے میں جہاز رانی کی سلامتی کو پائیدار بنانا نیز دہشت گردی اور قزاقی کی روک تھام کرنا ہے۔

Leave a reply