لاہور: پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری قرار، ٹیچرزکاردعمل پروفیشنل ڈگری کس لئے؟اطلاعات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار اسکول ایجوکیشن پالیسی تشکیل دی ہے، ان کے مطابق اب اساتذہ کا بھی لائسنس ہوگا۔دوسری طرف اساتذہ نے حکومت کی اس پالیسی کومسترد کردیا ہے

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں پر 21 کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ جن علاقوں میں اسکول موجود نہیں موبائل اسکول بھجوا رہے ہیں۔ پنجاب میں پہلی بار اسکول ایجوکیشن پالیسی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیچر لائسنس کا معاملہ کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔ وکیل کا لائسنس ہو سکتا ہے تو ٹیچر کا بھی ہونا چاہیئے۔

دوسری طرف پروفیشنل ڈگری ہولڈرز اساتذہ کا کہنا ہےکہ حکومت کا یہ فیصلہ نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ حقیقت کے برخلاف بھی ہے، اساتذہ رہنماوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت یہ بتائے کہ اگرٹیچنگ کے لیے لائسنس ضروری ہے توپھرپروفیشنل ڈگری کی کیا حیثیت ہے ،اساتذہ کے لیے اگرروزگارپیدانہیں کرسکتے تومسائل ہی پیدا نہ کیا جائیں‌

Shares: