تلہ گنگ: شارٹ سرکٹ سے گھر کا سازوسامان جل کر راکھ ہو گیا

0
52
Burnt

تلہ گنگ میں شارٹ سرکٹ سے گھر کا سازوسامان جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزانسپکٹر (ر) چونگی ٹی ایم اے تلہ گنگ سید مجاہد حسین شاہ کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نےلپیٹ میں لے لیا، اطلاح ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی لیکن گلی تنگ پونے کی وجہ سے فائر برگیڈ کی گاڑی  گھر تک نہ پہنچ سکی  اہل محلہ اور فائر برگیڈ کے عملہ نے آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی  دو گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا گیا لیکن تب تک گھر کا سب سامان جل گیا۔ سید امجد حسین شاہ نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر ارکان اسمبلی  سے اپیل کی ہے کہ شارٹ سرکٹ سے میری جمع پونجی اور بچی کا جہیز کا سامان جل گیا ہے اور جس مکان  میں رہائش پذیر ہوں یہ بھی کرایہ کا ہے۔ لہذا میرے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے میں ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ میں اپنی اولا د کا پیٹ پا ل سکوں۔

Leave a reply