دمشق:شام میں پھرخون اورآگ کی ہولی شروع،ادلب میں لڑائی، دو لاکھ سے زائد افراد فرار ہونے پر مجبور،اطلاعات کےمطابق شامی ریجن ادلب میں جاری جنگی صورتحال کے نتیجے میں وہاں سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد فرار ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذرائع کےمطابق بارہ تا پچیس دسمبر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ادلب سے فرار ہوئی جبکہ جنوبی ادلب میں واقع معرة النعمان نامی شہر بالکل خالی ہو چکا ہے۔لوگ خوف کے مارے محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کررہےہیں،

یاد رہےکہ اس علاقے کو شام میں اپوزیشن کا آخری گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔ شامی اور روسی فورسز اس علاقے میں عسکری کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے انسانی بحرانی صورتحال کے خطرات سے بھی خبردار کیا جا چکا ہے

Shares: