جماعت اسلامی اب کیا سرپرائز دے گی، سراج الحق نے کیا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں جاری مرکزی مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس اور جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سخت سردی اوردھند سے عوام ،حکومت اور ادارے سب پریشان ہیں۔ گیس کی کمی نے چولہے اور حکومت کی کارکردگی نے یوتھ کا جوش ٹھنڈا کردیا ہے ۔جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دے گی۔ قومی اسمبلی کا دس منٹ کااجلاس قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ پہلے فیصلے کابینہ میں ہوتے تھے اور اب وزیراعظم صرف مشیروں اور ترجمانوں سے مشاورت کرتے ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ سینیٹ کا اجلاس کئی ماہ سے نہیں بلایا گیا۔احتساب اور کرپشن ختم کرنے کا نعرہ اب مذاق بن گیا ہے ۔ممبران کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جاتا ہے تاکہ وہ کسی اور کی منڈیرپر نہ جابیٹھیں ۔حکومت کی ہر محاذ پر ناکامی ثابت ہوچکی ہے ۔وزیراعظم بار بار کہتے ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک میں کرپشن ناقابل قبول ہے ،وہ یہ بتائیں کہ ترقی یافتہ ممالک میں کرپٹ لوگوں کو کوئی پارٹی میں قبول کرکے عہدیدار بناتا ہے۔انڈیا کشمیر میں اپنے سامراجی عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے ۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی بہار اور آسام کی طرح ایسے کیمپ بنارہا ہے جن میں رہنے والے مسلمان نہ بھارت کے شہری ہونگے اور نہ پاکستان آسکیں گے۔ حکومت نے بڑے بڑے دعوے کرکے اور لوگوں کو سبز باغ دکھا کر سخت مایوس کیا ہے ۔ہر محفل اور مجلس میں لوگ حکومت کی ناکامیوں کا رونا رورہے ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ووٹ اورسپورٹ دینے والے اپنے ہاتھ مل رہے ہیں ۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں وہی پرانا پاکستان واپس کردیں۔آزادی کے بعد پاکستان انگریز کے وفاداروں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے ملک کو جی بھر کر لوٹا ،اپنی جاگیریں بنائیں ،کارخانے لگائے اور پھر مزدوروں اور کسانوں کا استحصال کیا۔
قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام
ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا
قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا
کشمیر کے حوالے سے حکومت کے کردار پر سراج الحق نے اٹھائے سوالات
سراج الحق نے مزید کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے غریب کو غریب تراور امیرکو امیر تر بنا دیا ہے ۔ایک پاکستان کے دعویداروں نے پاکستان کے ہر شہر کو امیراور غریب کے تعلیمی اداروں ہسپتالوں میں تقسیم کردیا ہے ۔








