لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بنا وکٹ پچاس کا ہندسہ عبور کر لیا
تفصیلات کے مطابق اوپنرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور ٹیم کو 8ویں اوور میں ہی 50 کا ہندسہ عبور کروادیا۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین مقابلہ بن گیا ہے، جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Shares: