آسام:کس منہ سےمودی آسام آرہے ہیں‌،خبردارنہ آئیں،آئےتوپھرکیاکریں گےطلبانےبتادیا، اطلاعات کےمطابق آل آسام اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایس یو )کے حامیوں نے منگل کے روز دبرو گڑھ میں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی اور اب اتوار کے روز کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی 10 جنوری کو ‘کھیلو ہندوستان’ کھیلوں کا افتتاح کرنے ریاستی دارالحکومت آئے تو "بڑے پیمانے پر احتجاج” کیا جائے گا۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، اے اے ایس یو کی قیادت نے کہا کہ تنظیم گوہاٹی میں 5 جنوری کو بھارت اور سری لنکا کے مابین ہونے والے ٹی 20 میچ اور 10 سے 22 جنوری 2020 کو شیڈول ‘کھیلوہندوستان’ کھیلوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

اے اے ایس یو کے صدر دیپانکا کمار ناتھ نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد ، وزیر اعظم پہلی بار آسام کا دورہ کریں گے۔ اگر وہ ‘کھیلو ہندوستان’ کے لئے آتے ہیں تو ، زبردست احتجاج کیا جائے گا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی اور کہا کہ مودی کے ریاستی دارالحکومت کے دورے کی تصدیق کے بعد آنے والے دنوں میں اس کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اے اے ایس یو کی قیادت نے ریاست بھر میں 30 دیگر مقامی گروپوں کے ساتھ 17 جنوری تک متعدد احتجاجی پروگراموں کا اعلان کیا اور لوگوں سے بڑی تعداد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Shares: