کراچی :پاپا اورحکومت دونوں کا بیان ایک ہے ،بلاول بھٹو کی سخت سردی میں گرم گرم ٹویٹ.اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ملک میں نیب کے خلاف بیان بازی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے کچھ ملے جلے ردعمل اظہارکیا ہے
باغی ٹی وی کےمطابق بلاول بھٹوکا کہنا ہےکہ پاپا نے سچ فرمایا کہ نیب اورمعیشت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بلاول بھٹواپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ حالیہ نیب آرڈیننس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت بھی صدر زرداری کی معیشت اور نیب ساتھ نہ چلنے کی بات سے متفق ہے
Latest NAB ordinance is proof even government agrees with President Zardari, NAB & our economy can’t run together. Instead of clearly biased efforts the government should work with opposition. do your job & legislate. #AbolishNAB, strengthen anti-corruption laws & end this farce.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 29, 2019
بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو ساتھ نہ ملا کر نیب قوانین میں ترمیم واضح طور پر حکومت کی متعصبانہ اپروچ ہے ،حکومت اپنا کام کرے اور قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے
اپنی ٹویٹ میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہےکہ حکومت نیب قوانین کو مکمل ختم کرکے انسداد بدعنوانی کے قوانین کو مضبوط کرے اور نیب کا یہ ڈھونگ ختم کیا جائے،یاد رہےکہ بلاول بھٹوبھی دیگراپوزیشن جماعتوں کی طرح نیب آرڈینینس پرکھل کرتنقید کررہےہیں