بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کو مسترد کرتے ھیں۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی عظیم رندھاوا

0
96

فیصل آباد (محمد اویس) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئر عظیم رندھاوا نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا میں حکومتیں سال میں ایک بجٹ دیتی ہیں جبکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت روزانہ ایک نئے بجٹ کا اعلان کردیتی ہے ، مہنگائی کا طوفان برپا کر کے حکومت غریب کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینے پر تلی ہوئی ہے ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو ملک میں بدامنی کی فضا پیدا ہوجائے گی اور پھرلوگ زندہ رہنے کیلئے کچھ بھی کرنے پرتل ہوجائیں گے، حکومت فوری طورپرقیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گیس اور تیل کی قیمتیں خود بڑھاکر بہانہ بناتی ہے کہ یہ اوگرا اور نیپرا کا کام ہے ،حکومت بتائے کہ کیا اوگرااور نیپراوزیر اعظم کے ماتحت ادارے نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے ،جس کا سب سے زیادہ بوجھ عام آدمی پر پڑتا ہے ۔گیس کی قیمتیں بڑھنے سے سی این جی کی قیمت میںبھی اضافہ ہوچکا ہے ۔ حکومت نے غریب کومشکلات میںمبتلا کر رکھا ہے اور امیر وں کو نواز رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کو چاہئے تھا کہ اپنے دعوئوں کے مطابق وہ کاروبار کے مواقع پیدا کرتی ،بے روز گاری کا خاتمہ کرتی ،چھوٹی صنعتیں اور کارخانے لگاتی تاکہ لوگ کام کرکے اپنا پیٹ پالتے اور حکومت کو ٹیکس بھی دیتے لیکن حکومت لوگوں کے کاروبار بند کر کے ان سے ٹیکس مانگ رہی ہے جو سراسر ظلم ہے ۔

Leave a reply