نئے سال کے آغاز پر پٹرول سستا ہو گا یا مہنگا؟ خبر آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئےسال کے آغازپرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں  میں3 روپے 10 پیسے فی لٹراضافے کی سمری ارسال کر دی

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسےفی لٹراضافے کا امکان ہے مٹی کےتیل کی قیمت میں 3روپے 10 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، ہائی اسپیڈڈ یزل 2روپے 25 پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے. لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لٹر مہنگا کرنےکی سمری ارسال کی گئی ہے.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق تحریری جواب اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا،قومی اسمبلی میں وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن عمرایوب نےتحریری جواب جمع کرایا

قومی اسمبلی میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور،کشمیر پر احسن اقبال کو دیا قریشی نے جواب

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 17بار تبدیل کیاگیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 بار اضافہ جبکہ 11 بارکمی کی گئی،یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ ہوتا ہے،

Shares: