شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں
شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں
باغی ٹی وی :آخر وہ عقدہ کھل ہی گیا جس کا چرچہ تھا اور جس بارے میں چہ مگوئیاں جاری تھیں.چند روز سے اداکارہ اور ماڈل صدف کنول کی اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تعلق کی خبریں ہر زبان پر زدعام تھیں جن کے بارے میں یہاں کہاں جا رہا تھا کہ دونوں شادی بھی کرنے والے ہیں، تاہم یہ خبر جھوٹی ہے، اس جھوٹی خبر کے بعد وضاحت دینے کے لیے اداکار شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام اور ٹویٹر پر پاکستانی اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو کے دوران انہوں نے اپنے بارے میں پھیلنے والی خبروں میں وضاحت دی۔
— Syed ShahrozSabzwari (@ShahrozSabzwari) December 30, 2019
اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میرے اور میری اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان سوشل میڈیا پر پھیلنے والی طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں جو جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں اور میرے اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے ساتھ کوئی تعلق اور افیئر نہیں بلکہ اداکارہ صرف میری دوست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ میرے اور صدف کے درمیان تعلق خبروں کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہے ہیں، میرا اداکارہ کے ساتھ کوئی ایسا ویسا تعلق نہیں، اگر کسی کو میرے اور میری اہلیہ کے بارے میں کچھ پوچھنا ہے تو پہلے مجھ سے یا میری اہلیہ سے بات کر لے۔ویڈیو میں انہوں نے خبروں سے متعلق اپنے مداحوں سے چند سوالات پوچھے اور کہا کہ کیا کسی نے مجھ سے یا میری اہلیہ سے یا میرے دوست اور اہل و عیال سے پوچھا، میرے اور اداکارہ صدف کو جان بوجھ کو میرے اور میری اہلیہ کے درمیان لایا جا رہا ہے۔ اس جعلی خبر کے ذریعے میرے خاندان کی عزت کو رولا جا رہا ہے. شہروز کا کہنا تھا کہ کیا ایسی خبروں کے لیے کسی کی بہن یا بیٹی کو اس طرح بیچ میں لا کر بے عزت کرنا کہاں کی انسانیت ہے. ایسی باتوں کے پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لینی چاہیے.