بڑے عہدوں پر جرائم پیشہ افراد کے متعلق کی وزیر اعظم نے اہم بات

0
45

بڑے عہدوں پر جرائم پیشہ افراد کے متعلق کی وزیر اعظم نے اہم بات

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے عہدوں پر جرائم پیشہ افراد کے ہونے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مجرمان تجوریاں بھرتے رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کا اہم جزو خود انحصاری اور مالی استحکام ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضوں میں پھنسی قوم کیلئے نیشنل سیکیورٹی کے مسائل ہوتے ہیں۔ مالی مشکلات کا شکار قومیں انسانی وسائل کے فروغ پر توجہ نہیں دے سکتیں۔ تاریخ گواہ ہے انسانی وسائل پر توجہ دینے والی قوموں نے ترقی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020ء میں شرح نمو میں اضافے پر توجہ دی جائے گی۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سی پیک کا فائدہ پورے ملک خصوصاً بلوچستان کو ہوگا جبکہ گوادر کی ترقی سے پورا صوبہ مستفید ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے عہدوں پر جرائم پیشہ افراد کے ہونے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مجرموں کو چھوڑ کر دوسرے امور پر توجہ دینے کا کہنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ مجرمان تجوریاں بھرتے رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔
دوسری طرف خواجہ سراؤں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کی تقریب سے عمران خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے.حکومت کی کوشش ہےکہ نوکریاں اور روزگار کے مواقع بڑھائیں.

Leave a reply