مودی کا جھوٹ ایک بار پھر عیاں ہوگیا
باغی ٹی وی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جھوٹ ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا چند روز قبل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے دعوی کیا تھا کہ ہندوستان میں کہیں بھی حراستی کیمپ نہیں ہے۔ لیکن وزارت عظمی کے عظیم عہدہ پر فائز نریندر مودی کی قلعی اس وقت کھل گئی جب آسام اور بنگلور میں حراستی کیمپس کے تصاویر منظر عام پرآئیں۔ آسام میں ملک کا سب سے بڑا حراستی کیمپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 10ایکڑ پر مشتمل یہ حراستی کیمپ پر 46 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔

بھارتی اخبار ڈیلی ہنٹ نے رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا کہ یہ حراستی کیمپ گوہاٹی سے 130کیلو میٹر دور گولپارہ کے ماٹیا میں واقع ہے۔ اس کیمپ میں تقریبا 3,000قیدی قیام کرسکتے ہیں۔ مکیش باسوماٹری جو یہاں لیبر کا کام کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ کی تعمیر کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ لیکن کچھ کام ابھی باقی ہے۔ مانسون کی وجہ ہم یہ کام نہیں کرپارہے ہیں۔

بہت جلد ہم یہ بھی کام مکمل کرلیں گے۔ یہ حراستی کیمپ کی چارمنزلہ عمارت ہوگی جس میں ہر منزل پر دوسو افراد رہ سکتے ہیں۔ ان حراستی کیمپوں کے اطراف 22فیٹ بلند باؤنڈری وال تعمیر کی گئی۔ ان کیمپوں میں ایک ہاسپٹل، اسکول، باورچی خانہ اور کمیٹی ہال رہے گا۔ محمد رفیق اور ان کی ٹیم جو بیت الخلاء کی تعمیر کی ذمہ دار ہیں انہوں نے بتایا کہ بیت الخلاؤں کی تعمیر آخری مرحلہ میں ہے۔یہاں چھ بیت الخلائیں بنائے گئے ہیں۔

Shares: