بھارت میں مسلمانوں کے بعد عیسائی بھی نشانے پر، چرچ پر ہندو انتہا پسندوں کا بموں سے حملہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے بعد عیسائی بھی غیر محفوظ ہو گئے، بھارتی انتہا پسندوں نے چرچ پر حملہ کیا اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے،بی جے پی اور آر ایس ایس کے آٹھ رکنی دہشت گرد ٹولے نے کلکتہ کے نواحی علاقے بھگوان پور میں چرچ پر حملہ کیا اور گرنیڈ پھینکے جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، چرچ پر بم پھینکنے سے چرچ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ریاستوں اڑیسہ، دہلی اور مدھیہ پردیش میں بھی چرچ پر حملے ہوئے تھے ۔تاہم بنگال میں پہلی مرتبہ چرچ پر حملے کا واقعہ پیش آیا ،چرچ پر حملہ دوپہر دو بجے کے قریب اسوقت کیا گیا جب چرچ میں کافی لوگ موجود تھے، حملے کی وجہ سے چرچ کی کرسی، ٹیبل اور کھڑکی ٹوٹ کر تباہ ہوگئی۔

چرچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت مودی کے غنڈوں نے چرچ پر حملہ کیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

Shares: