ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر حکومت کونسا قانون سخت کرنے جا رہی

0
111

ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر حکومت کونسا قانون سخت کرنے جا رہی
باغی ٹی وی کے مطابق ایف اے ٹی ایف اہداف پر پیشرفت رپورٹ دینے کی ڈیڈ لائن قریب آگئی۔ کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق قانون ابتدائی طور پر آرڈیننس کی شکل میں نافذ ہوگا، آرڈیننس کو بجٹ میں قانون کی شکل دے دی جائے گی، قانون کا مقصد کیش کورئیرز کے ذریعے کرنسی کی سمگلنگ روکنا ہے، کیش کورئیرز کیخلاف ایکشن ایف اے ٹی ایف کا ہدف ہے، کم وقت میں ہدف حصول کیلئے قانون پارلیمنٹ میں نہیں لایا جاسکتا۔

ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ آرڈیننس 8 جنوری 2020 سے پہلے لائے جانے کا امکان ہے، ایف اے ٹی ایف کو 8 جنوری تک 150 سوالات کے جوابات کی رپورٹ دینا ہے، ایف اے ٹی ایف کے سوالات میں کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے سوال بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے پاکستان کو بھیجے گئے سوالنامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں، کالعدم تنظیموں کےخلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں

Leave a reply