جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں ریاست پاکستان سے گفتگوکررہا ہوں،حکومت سے نہیں. منصفانہ انتخابات کرائے جائیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کوتباہ کردیا ہے. لوگ جولائی اوراگست کےبل ادانہیں کرسکیں گے، الیکشن کمیشن کوناکامی پرمستعفی ہوجاناچاہیے، حکومت نےمعیشت کوتباہ کر کے رکھ دیا ہے. پاکستان میں علما کرام کو ملکی نظام سے باہر رکھا گیا ہے.
انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کواقتدار دیا گیا جن کے اہداف پاکستان کی نظریاتی شناخت کے خلاف ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے رواں ماہ حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی.