2020 کا پہلا غیرملکی شخصیت کا دورہ پاکستان بہت اہم
اسلام آباد:2020 کا پہلا غیرملکی شخصیت کا دورہ پاکستان بہت اہم قرار دیا جارہا ہے،ادھر ذرائع کے مطابق شیخ محمدبن زیدالنہیان کی 2 جنوری 2020 کو پاکستان آمد متوقع ہے، ابوظہبی کےولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے کے دوران شیخ محمدبن زیدالنہیان وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا، یہ دورہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخارجہ پرنس فیصل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔جبکہ اس سے چند دن پہلےوزیراعظم عمران خان سعودی عرب اورآرمی چیف عرب امارات کا دورہ کرکے پاکستان کے لیے بہترین سفارتکاری کرچکےہیں