اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس’جان اللہ کو دینی ہے‘:شہریارآفریدی پراپوزیشن کا طنز،شکوہ اورجواب شکوہ،اطلاعات کےمطابق وزیرِ مملکت برائے انسداد منشیات شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ انھیں وقت دیں وہ ثابت کریں گے کہ جھوٹ کس نے بولا ، جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔
ہیروئن کیس میں رانا ثناءاللہ کی ضمانت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کا پہلا دن وزیر مملکت شہر یار آفریدی کے لیے بہت بھاری رہا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیر مملکت انسداد منشیات شہر یار آفریدی کو اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اپوزیشن کے اراکین نے اجلاس کے دوران بارہا اللہ کو جان دینی ہے کے حوالے سے ان کے بیان پر فقرے کسے اور انہیں جھوٹا ہونے کے طعنے دیے۔ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے عبد الشکور نے تنقید کی جس پر شہر یار آفریدی جواب دینے اٹھے تاہم اپوزیشن نے جان اللہ کو دینی ہے اور جھوٹا جھوٹا کے فقرے کسنے شروع کر دیے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ر ہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ شہر یار آفریدی ان کے دوست ہیں لیکن انہوں نے جان اللہ کو دینی ہے۔
وزیر مملکت شہر یار آفریدی اپوزیشن کی تنقید پر سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ کچھ لوگوں نے امام حسیؓن کی طرح اللہ کو جان دینا ہوتی ہے جب کہ کچھ لوگوں نے شمر اور فرعون کی طرح جان دینا ہوتی ہے،کچھ لوگوں نے اپنے بت بنائے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے وقت دیا جائے تو اللہ کی لعنت کس پر ہوگی ثابت کروں گا اورقانون سے سب کی زبان بند کروں گا۔قومی اسمبلی میں ہونے والی اس نوک جھوک کے دوران کسی حکومتی یا اتحادی رکن نے شہر یار آفریدی کا ساتھ نہ دیا۔








