ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر دہائی کا سب سے ٹاپ ڈرامہ
پاکستان کی حسین اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا شمار صف اول کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنھوں نے ڈرامہ ہمسفر سے شہرت حاصل کی اور خود کو ایک بہترین اداکارہ کے طورپر منوایا ماہرہ خان نے ڈراموں کے علاوہ متعدد فلموں میں بھی کام کیا

ماہرہ خان کی اداکاری اور خوبصورت اداؤں کے چرچے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی عام ہیں بھارت میں بھی ان کے لاکھوں مداح ہیں فلم رئیس میں بالی ووڈ کنگ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کرکزی کردار اد اکیا اور خوب داد تحسین سمیٹی اس کے علاوہ ان کی حال ہی میں پاکستانی فلم سپر سٹار بھی کافی ہٹ اور کامیاب رہی

اور اب ان کے ڈرامہ ہمسفر کو انڈیپینڈنٹ اردو اس دہائی کا بہترین ڈرامہ قرار دیا جس پر ماہرہ خان نے انسٹا گرام اپنی ایک وٰڈیو اپ لوڈ کی جس میں اداکارہ نے چینل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اداکارہ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اردو انڈیپینڈینٹ نے ان کے ڈرامے کو اس دہائی کا سب سے بہترین ڈرامہ قرار دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کتنی ہی دہائیاں گزر جائیں لیکن پھر بھی میرا پسندیدہ پراجیکٹ ہمسفر ہی رہے گا اس پراجیکٹ نے مجھے بہت عزت ور پیار دیا ہے

انہوں نے کہا کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمفسر ہے تو میں ہوں میں بہت زیادہ خوش ہوں انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگلی دہائی میرا ایک ڈرامہ بہت اچھا ہو اور فلم بھی بہت اچھی ہو انہوں نے انڈیپینڈنٹ اردو کا دوبارہ شکریہ ادا کرتے ہوئے پیار اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Shares: