لیبیا: جنرل خلیفہ حفتر کی افواج کی پیش قدمی جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں سرکاری فوج وفاق کی مدد کےلیے جنگجو گروپوں کو پسپا کرنے کا سفرجاری رکھے ہوئے ہے. جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ابو سلیم کے علاقے کی جانب پیش قدمی کی۔
ذرائع کے مطابق لیبیا کی فوج کی فضائیہ نے طرابلس کے جنوب میں ہوائی اڈے کے راستے پر وفاق کی حکومت کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔
اس سے قبل زمینی ذرائع نے بتایا تھا کہ طرابلس کے جنوب میں الہضبہ کے علاقے میں ایک بار پھر شدید جھڑپیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ لیبیا میں خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے طرابلس ہوائی اڈے کے راستے اور دارالحکومت میں النقلیہ کے تزویراتی کیمپ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کے سینئر عہدے دار میجر جنرل خالد المحجوب نے بتایا کہ ان کی فورسز دارالحکومت طرابلس کے قلب سے 4 کلو میٹر سے بھی کم مسافت پر ہے۔ فوج نے کئی اطراف سے شہر کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اس دوران وفاق کی حکومتی ملیشیا کے متعدد ارکان کو ہلاک کر دیا گیا۔
لیبیا میں 2011ء میں عرب سپرنگ کے بعد لیبیا کے حالات مسلسل خانہ جنگی کا شکار ہیں،

Shares: