کوئٹہ :ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے اور بیشتر علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جب کہ کوئٹہ سمیت شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد وادی کا منظر دل کش ہوگیا اور برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں نے کوئٹہ کا رخ کرلیا ہے، وادی میں صبح کے وقت کم سےکم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اُدھر پشین کےعلاقے خانوزئی میں برفباری کے بعد ہنگامی حالات سے نمٹنےکے لیے انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے اورخانوزئی اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینری پہنچادی گئی ہے۔








