جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے عراق میں امریکہ کے ہاتھوں عظیم فرزندان اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور انجینئر مہدی المہندس کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امت مسلمہ کے دل پر گہرا گھاؤ ہے، امریکہ نے خطے میں امن داو پر لگا دیا ہے۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں عظیم فرزندان اسلام کی شہادت مسلم امہ کیخلاف نئی جنگ کا آغاز ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ملت پاکستان شہداء کے خانوادگان، پوری دنیا کے مظلومین اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ امریکہ کو عراق و شام میں داعش کی شکست سے گہرا زخم لگا تھا، عراق و شام میں داعش کی شکست جنرل قاسم سلیمانی کی حکمت عملی کے باعث ہی ممکن ہوئی تھی یہی وجہ ہے کہ امریکہ انہیں ایک عرصے سے نشانہ بنانے کیلئے موقع کی تلاش میں تھا۔

علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے ملت اسلامیہ کا عظیم بازو قلم کر دیا ہے، اب اسے یقیناً اس کا بدلہ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کیخلاف پوری ملت اسلامیہ اپنے بردار اسلامی ملک ایران کی پشت پر کھڑی ہے۔

بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھی امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے تھے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق کتیب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے بھی تیار ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

Comments are closed.