اسلام آباد:امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےرابطہ،آپ کے تعاون کے خواہشمند ہیں،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے رابطہ کرلیا، دفترخارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کی اپیل کی گئی۔
باغی ٹی وی کےمطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے گفتگو میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر گفتگو کی گئی۔اس دوران مائیک پومپیپو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں کردار اداکرنے کی درخواست کی ہے
COAS received telephone call from US Secretary of State Mike Pompeo. Regional situation including possible implications of recent escalation in Middle East was discussed. (1of2).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 3, 2020
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیپو نے آرمی چیف سے دوران گفتگو کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا تھا۔ امریکی مفادات اہلکاروں تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام فریقوں سے صبروتحمل سے کام لینے کا مشورہ دیتا ہے تاکہ حالات کنٹرول میں رہیں