اسلام آباد:جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے خطےمیں کشیدگی بڑھے گی اور یہ خطہ عدم استحکام کا شکارہوسکتا ہے، یہ بھی ممکن ہےکہ خطے میں ایک خطرناک پراکسی جنگ شروع ہوجائے

باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار تحریک نوجوانان پاکستان وکشمیر کے سربراہ اور سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے کا ہے ، عبداللہ گل نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام فریقوں کے صبروتحمل سے کام لینا چاہیے اور اس خطے کو تباہی اور نقصان سے بچانا چاہیے

 

https://twitter.com/mabdullahgul/status/1212998129685008384?s=12

اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ دنیا جانتی ہے کہ ایرانی خفیہ ایجنسی پراکسی وار میں کس قدر متحرک ہے، انہوں‌نے کہا کہ اگر حالات پر صبروتحمل کا مظاہرہ نہ کیا گیا تویہ ایک جنگ کا پیش خیمہ ہوگی جس کا مطلب اس خطےکی تباہی کا مقدر ہوگا

Shares: