امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف کو کیا کہا؟ وفاقی وزیر غلام سرور نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے حوالے سے پیر کو ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہو جائے گا، ماضی میں بھی آرمی چیف کوتوسیع دی جاتی رہی جواس وقت کی صوابدید تھی۔ امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا کہ ایران سے بات کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایرانی جنرل کے قتل کے بعد ایرانی قوم نے کہا ہے کہ ہم بدلہ لیں گے، امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا کہ ایران سے بات کریں۔پاکستان نے ایران سعودی عرب میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی ہمیشہ کوشش کی، ایران اور سعودی عرب میں جب بھی تناؤ ہوا، خطہ میں مسائل ہوتے ہیں، سٹینڈنگ کمیٹیوں میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔

غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ آج صورتحال یکسر مختلف ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، آرمی چیف پورے ملک کا ہے صرف تحریک انصاف کا نہیں۔ پاکستان کے دائیں بائیں آگ لگی ہے، دائیں، بائیں آگ لگی ہے ادھر آرمی چیف ایکسٹینشن پر سیاست ہو رہی ہے، تمام جماعتوں کو بھی آرمی چیف کو توسیع دینے کے معاملے پر ایک ہونا چاہیے،

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے.،

بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

Shares: