مہوش حیات امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر کی موت پر بول پڑیں
یہ معاملہ ایران اور امریکہ تک محدود نہیں رہے گا اللہ ہماری حفاظت کرے:مہوش حیات
یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے:اداکارہ
لاہور:پاکستان کی خوبرو اور پُرکشش اداکارہ مہوش حیات نے امریکی فضائی حملے میں ایرا نی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے کی بھر پور مذمت کی ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنے پیغام پر لکھا کہ یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کا آغاز ہوتے ہیں دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ایسا تب ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما عالمی قوانین اور حالات کی پرواہ کئے بغیر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایران اور امریکہ تک محدود نہیں رہے گا اللہ ہماری حفاظت کرے انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں ہیز ٹیگ سلیمانی بھی لکھا ہے