ادویات بجلی گیس اور پٹرول مہنگا ہونے ہر فنکاروں کا احتجاج
عوام کو حکومت سے بہت امیدیں وابستہ لیکن مہنگائی نے جینا محال کر دیا:فنکار
حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے:شان سید نور میگھا و دیگر
لاہور:فنکاروں نے پٹرول گیس بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ظالموں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی شخص آئندہ ایسی حرکت نہ کر سکے عوام کو عمران خان اور ان کی حکومت سے بہت امیدیں وا بستہ ہیں لیکن مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام انسان کا جینا محال ہو رہا ہے اورعوام مہنگائی کی چکی میں پس۔رہی ہے وزیراعظم عمران کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ غریب عوام سکون کا سانس لے سکیں معمرانا حسن عسکری شان سیدنور حنا ملک انعام۔خان صائمہ نور میگھا ماہ نور ظفر اقبال حنا ملک انعام خان نادیہ علی شین دردانہ رحمن طالب حسین راجو سمراٹ اور دیگر نے پٹرول بجلی گیس اور ادویات مہنگی کرنے کو غریب عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے بھر پور احتجاج کیا ہے