مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں درخواست جمع کروا دی.

مبشر لقمان کی جانب سے دائر درخؤاست میں کہا گیا ہے کہ پانچ جنوری تقریبا دو ڈھائی بجے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کے دعوت ولیمہ میں‌ شرکت کے لئے ماڈل ٹاؤن کے مقامی شادی ہال میں‌ گیا،جہاں وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، جہانگیر ترین سمیت وفاقی و صوبائی وزراء سمیت اہم ترین سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں،میں اپنے دوستوں‌کے ساتھ موجود تھا کہ فواد چوھدری اپنے مسلح غنڈوں کے ہمراہ مجھ پر حملہ آور ہو گئے،دس بارہ غنڈوں نے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے.

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس واقعہ کو دو گواہان راؤ اویس اور نوید شیخ نے خود دیکھا، اس سے قبل بھی فواد چوھدری نے ٹیلی فون پر دھمکیاں دیں کہ اگر تم باز نہ آئے تو قتل کروا دوں گا،میں ایک شریف شہری ہوں اور پیشہ کے اعتبار سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ہوں،میری صحافتی خدمات پر حکومت نے مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا

درخواست میں‌مزید کہا گیا کہ فواد چودھری اور اسکے دس بارہ غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مجھے انصاف دیا جائے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چودھری نے غںڈوں کے ہمراہ مبشر لقمان پر حملہ کیا تھا،

Shares: