رابی پیر زادہ رواں سال دین سیکھنے اور پھیلانے کے لئے پر عزم
گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کی’تلاوتِ قرآن پاک ‘ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
لاہور: گلوکاری رابی پیر زادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اردو ترجمے کے ساتھ تلاوت قرآن پاک کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں رابی پیرزادہ قرآن پاک کا اُردو میں ترجمہ کرنے کے بعد اپنے قاری سے اُس کا مفہوم بھی سمجھ رہی ہیں شوبز کی دنیا چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی گلوکارہ آج کل دین کی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں
رابی پیرزادہ نے اپنے نئے سال کا عہد لیتے ہوئےں لکھا ہےکہ ’میں چاہتی ہوں کہ میں اِس نئے سال میں دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھوں اور انہیں دوسروں تک پھیلاؤں رابی پیر زادہ نے تمام لوگوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کچھ وقت اللہ کو دے کر آپ بھی دیکھیں ہو سکتا ہے آپ کی زندگی بدل جائے
اُنہوں نےلکھا کہ ’عیسائیت کے بعد اسلام دُنیا کا وہ دوسرا مذہب ہے جس کے دُنیا میں سب سے زیادہ ماننے والے ہیں لیکن افسوس ہم مسلمانوں میں بہت سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے قرآن پاک کے اصل معنی کا مطالعہ نہیں کیا ہوا اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں نے قرآن پاک کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کیا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب بھی اِس راہِ نیک میں میرا ساتھ دیں اللہ ہم سب کو ہدایت دے آمین‘
رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اُس نے ہمیں مسلمان پیدا کیا اور ہم مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اُنہوں نے دوسرے مذاہب کے لوگو ں کو بھی اسلامی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا