لوک ورثہ فنڈز کرپشن کیس، روبینہ خالد کے خلاف گواہ پیش، عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں لوک ورثہ فنڈز میں خوردبردریفرنس کی سماعت ہوئی، ریفرنس میں سینیٹر روبینہ خالد کو نیب نے نامزدکیا ہے، احتساب عدالت میں روبینہ خالد، تابندہ ظفر،مظہرالاسلام پیش ہوئے،نیب نے ملزمان کیخلاف پہلاگواہ عدالت پیش کردیا
گواہ محمد صادق کا بیان قلمبند کر لیا گیا،آئندہ سماعت پر وکیل صفائی جرح کریں گے ، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ،نیب کے مطابق ملزمان پرخزانےکو 30 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے.
یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے یکم جولائی کو پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف کرپشن ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔