فرانس اپنی فوجیں عراق سے کہاں لے جارہا ، خبر آگئی

0
40

فرانس اپنی فوجیں عراق سے کہاں لے جارہا ، خبر آگئی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکا کے زیر قیادت افواج پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد فرانس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلا کا ارادہ نہیں رکھتا۔ دوسری جانب اسپین کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں اپنے فوجیوں کا کچھ حصہ کویت منتقل کرے گا۔

اسپین کے نائب وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ اُن کا ملک عراق میں موجود اپنی فورسز کے کچھ حصے کو کویت میں از سر نو تعینات کرے گا۔ادھر فرانس کے ایک حکومتی ذریعے نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ان کا ملک عراق میں موجود اپنے 160 فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔اس سے قبل فرانس کے عسکری ترجمان نے بتایا تھا کہ عراق میں ایرانی میزائل حملے میں فرانس کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

Leave a reply