واپڈا اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے کتنا قرضہ لینے جارہا ، منظوری مل گئی.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے واپڈا کو 17 ارب 50 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واپڈا اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے یہ قرضہ حاصل کرے گا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ٹورزم ڈویلپمننٹ اینڈومینٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 5 ارب روپے قرضے کی حکومتی ضمانت میں توسیع کی سمری منظور منظور کرلی۔اجلاس میں سوئی سدرن کو گیس بلوں کی ادائیگی کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رزک گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 16 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ رزک گیس فیلڈ 3 سے 9 سے 10 ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کا امکان ہے۔ای سی سی اعلامیہ کے مطابق ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پرائس مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی۔ای سی سی نے وزارت خزانہ کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی مالی حالت ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی

Shares: