سڈنی : آسٹریلیاکے جنگلات میں آگ سے زخمی فائرفائٹرزکی مدد کےلیےاسلامی مرکزکی خواتین پہنچ گئیںتفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے متاثرہونے والے فائر فائٹرز کی مدد کے لیے آسٹریلین اسلامی مرکزکی خواتین چار گھنٹوں کا سفر طے کر کے آسٹریلیا پہنچ گئیں۔

آسٹریلین اسلامک سنٹر کے رشید الہولی نے بتایا کہ آسٹریلین اسلامی مرکز کی خواتین متاثرین اور فائر فائٹرز کو سامان تقسیم کرنے میں دیگر رضاکاروں کے ساتھ ، چار گھنٹوں سے زیادہ کا سفر طے کیا۔آسٹریلین اسلامی مرکز کی خواتین فائر فائٹرز اور دیگر متاثرین کے لئے کھانا پکانے کے لئے 5 ٹرکوں کے سامان کے ساتھ آسٹریلیا پہنچی ہیں۔

فائر فائٹرز کو کھانا پیش کرنے کے بعد ، رضاکاروں کو میلبورن فائر بریگیڈ کے ذریعہ مختلف علاقوں میں بھیج دیا گیا۔ رشید الہولی نےبتایا کہ صرف 48 گھنٹوں میں 1،500 ڈالر عطیہ کے جمع ہوگئے۔

Shares: