لاہوریوں ہر مہنگائی کا ایک اور ڈرون،میٹرو بس کے کرایہ میں ایک بار پھر اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے طوفان میں پستی ہوئی عوام کو پنجاب حکومت نے ایک اور جھٹکا دے دیا، پنجاب حکومت نے میٹروبس کا کرایہ 10روپے بڑھا دیا ،پنجاب کابینہ نے میٹروبس کے کرایے میں 10 روپے اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد میٹرو کا کرایہ 30 سے 40 روپے ہو گیا ہے،

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ کیبنٹ ونگ کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

چند ماہ قبل بھی پنجاب حکومت میٹرو بس کے کرایہ میں دس روپے اضافہ کر چکی تھی تا ہم اب پھر دوبارہ دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ،میٹرو جب شروع ہوئی تھی تو اسکا کرایہ 20 روپے تھا، اب تک دو بار میٹرو کا کرایہ بڑھایا جا چکا ہے

واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

Shares: