مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، یوٹیلٹی اسٹورز سے آغاز،وزیراعظم کی غریب تک ریلیف پہنچانے کی ہدایت

0
59

اسلام آباد:مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، یوٹیلٹی اسٹورز سے آغاز،وزیراعظم کی غریب تک ریلیف پہنچانے کی ہدایت، اطلاعات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے زریعے عوام کو 7 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ غریب افراد کو سب سڈی کا فائدہ ہر حال میں ملنا چاہیئے۔

مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں معروف اداکارہ جواہرلال نہرویونیورسٹی کے مظلومین کی حمایت…

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا اور اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کاجائزہ لیا ۔وزیرا عظم کے جی نائن مرکز کے یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔

خوشخبری : دن میں 6 گھنٹے اورہفتے میں چاردن کام ،وزیراعظم کی خواہش ، تجاویزطلب…

اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی ،عمران خان صارفین سے اشیاء کے بارے میں استفسار کرتے رہے۔وزیراعظم نے دوران گفتگو کہا کہ رعایتی نرخوں کا اطلا ق آج سے ہوچکا ہے، یوٹیلٹی اسٹور پر کمپیوٹرائزڈ نظام موجود ہے۔

ملک میں سب ٹھیک چل رہا ہے، یہ کہنا بند کیجیے: عالیہ بھٹ

Leave a reply