پاکستان مخالف قوتیں پھرسرگرم:کوئٹہ مسجد میں دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد شہید

0
50

کوئٹہ: پاکستان مخالف قوتیں پھرسرگرم ،سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکا، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد شہید،اطلاعات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے زودار دھماکے میں‌ ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد شہید جبکہ متعدد ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.


دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ امدادی ٹیموں اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔وزیر داخلہ بلوچستان نے سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی،…

دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے لائے گئے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سیٹیلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہوا جہاں نماز مغرب کے وقت بہت سے نمازی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اورٖ غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ شہر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نورا کشتی یا حقیقت:امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے ساتھ جنگ روکنے کی قرارداد…

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت دیگر افراد کی شہاد ت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بنگلادیشی بورڈ نے حتمی فیصلے کیلئےاتوارتک مانگ لیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر بھی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول موٹر سائیکل بم دھماکا ہوا تھا جس میں دو شہری جاں بحق جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کی اہم تجارتی شاہراہ میکانگی روڈ پر امن دشمنوں نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل کو اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جب فورسز کی گاڑی وہاں آ کر رکی۔دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے فورسز کی گاڑی، متعدد موٹر سائیکلوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مسلم مخالف شہریتی قانون کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے اب الگ الگ ہوں گے

پولیس کے مطابق دہشتگردی میں 7 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ سی ٹی ڈی کے عملے نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے موقع پہنچیں اور علاقے کو تمام قسم کی آمدورفت کیلئے سیل کردیا۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a reply